Skip to main content
Al-Quran
Ayah 10:11

Ayah 10:11 • Surah Yunus

Arabic matn, Urdu aur English translation, downloadable audio, aur tafseer link is page par available hai.

۞ وَلَوْ يُعَجِّلُ ٱللَّهُ لِلنَّاسِ ٱلشَّرَّ ٱسْتِعْجَالَهُم بِٱلْخَيْرِ لَقُضِىَ إِلَيْهِمْ أَجَلُهُمْ ۖ فَنَذَرُ ٱلَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَآءَنَا فِى طُغْيَـٰنِهِمْ يَعْمَهُونَ

اور اگر خدا لوگوں کی برائی میں جلدی کرتا جس طرح وہ طلب خیر میں جلدی کرتے ہیں۔ تو ان کی (عمر کی) میعاد پوری ہوچکی ہوتی سو جن لوگوں کو ہم سے ملنے کی توقع نہیں انہیں ہم چھوڑے رکھتے ہیں کہ اپنی سرکشی میں بہکتے رہیں

If Allah were to hasten evil for people as they wish to hasten good, they would have certainly been doomed. But We leave those who do not expect to meet Us to wander blindly in their defiance.

Arabic Ayah Audio

Urdu Ayah Audio

Urdu Tafseer

اللہ تعالٰی اپنے احسانات کا تذکرہ فرماتے ہیں ٭٭ فرمان ہے کہ ” میرے الطاف اور میری مہربانیوں کو دیکھو، کہ بندے کبھی کبھی تنگ آ کر، گھبرا کر اپنے لیے، اپنے بال بچوں کے لیے اپنے مالک کے لیے، بد دعائیں کربیٹھتے ہیں لیکن میں انہیں قبول کرنے میں جلدی نہیں کرتا، ورنہ وہ کسی گھر کے نہ رہ...

Open Complete Urdu Tafseer