Ayah 11:7 • Surah Hud
Arabic matn, Urdu aur English translation, downloadable audio, aur tafseer link is page par available hai.
وَهُوَ ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ فِى سِتَّةِ أَيَّامٍ وَكَانَ عَرْشُهُۥ عَلَى ٱلْمَآءِ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا ۗ وَلَئِن قُلْتَ إِنَّكُم مَّبْعُوثُونَ مِنۢ بَعْدِ ٱلْمَوْتِ لَيَقُولَنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ إِنْ هَـٰذَآ إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ
اور وہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں بنایا اور (اس وقت) اس کا عرش پانی پر تھا۔ (تمہارے پیدا کرنے سے) مقصود یہ ہے کہ وہ تم کو آزمائے کہ تم میں عمل کے لحاظ سے کون بہتر ہے اور اگر تم کہو کہ تم لوگ مرنے کے بعد (زندہ کرکے) اٹھائے جاؤ گے تو کافر کہہ دیں گے کہ یہ تو کھلا جادو ہے
He is the One Who created the heavens and the earth in six Days—and His Throne was upon the waters—in order to test which of you is best in deeds. And if you ˹O Prophet˺ say, “Surely you will ˹all˺ be raised up after death,” the disbelievers will certainly say, “That is nothing but pure magic!”
Arabic Ayah Audio
Urdu Ayah Audio
Urdu Tafseer
تخلیق کائنات کا تذکرہ ٭٭ اللہ تعالیٰ بیان فرماتا ہے کہ ” اسے ہر چیز پر قدرت ہے۔ آسمان و زمین کو اس نے صرف چھ دن میں پیدا کیا ہے۔ اس سے پہلے اس کا عرش کریم پانی کے اوپر تھا “ ۔ مسند احمد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” اے بنو تمیم! تم خوشخبری قبول کرو۔ “ انہوں نے کہ...
Open Complete Urdu Tafseer