Skip to main content
Al-Quran
Ayah 40:10

Ayah 40:10 • Surah Ghafir

Arabic matn, Urdu aur English translation, downloadable audio, aur tafseer link is page par available hai.

إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ يُنَادَوْنَ لَمَقْتُ ٱللَّهِ أَكْبَرُ مِن مَّقْتِكُمْ أَنفُسَكُمْ إِذْ تُدْعَوْنَ إِلَى ٱلْإِيمَـٰنِ فَتَكْفُرُونَ

جن لوگوں نے کفر کیا ان سے پکار کر کہہ دیا جائے گا کہ جب تم (دنیا میں) ایمان کی طرف بلائے جاتے تھے اور مانتے نہیں تھے تو خدا اس سے کہیں زیادہ بیزار ہوتا تھا جس قدر تم اپنے آپ سے بیزار ہو رہے ہو

Indeed, it will be announced to the disbelievers, “Allah’s contempt for you—as you disbelieved when invited to belief—was far worse than your contempt for one another ˹Today˺.”

Arabic Ayah Audio

Urdu Ayah Audio

Urdu Tafseer

کفار کی دوبارہ زندگی کی لاحاصل آرزو ٭٭ قیامت کے دن جبکہ کافر آگ کے کنوؤں میں ہوں گے اور اللہ کے عذابوں کو چکھ چکے ہوں گے اور تمام ہونے والے عذاب نگاہوں کے سامنے ہوں گے اس وقت خود اپنے نفس کے دشمن بن جائیں گے اور بہت سخت دشمن ہو جائیں گے۔ کیونکہ اپنے برے اعمال کے باعث جہنم واصل ہو...

Open Complete Urdu Tafseer