Tafseer of Ayah 17:10 • Surah Al-Israa
سورۃ الإسراء — تفسیر آیت 10
Urdu tafseer of Ayah 17:10 from سورۃ الإسراء (Surah Al-Israa). Read the complete commentary with Arabic ayah text, Urdu tarjuma, and English translation reference.
Arabic + Urdu + English Reference
وَأَنَّ ٱلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِٱلْـَٔاخِرَةِ أَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا
اور یہ بھی (بتاتا ہے) کہ جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اُن کے لئے ہم نے دکھ دینے والا عذاب تیار کر رکھا ہے
And that those who do not believe in the Hereafter - We have prepared for them a painful punishment.
Urdu Tafseer
اللہ تبارک وتعالیٰ اپنی کتاب کی تعریف میں فرماتا ہے کہ یہ قرآن بہترین راہ کی طرف رہبری کرتا ہے۔ ایماندار جو ایمان کے مطابق فرمان نبوی پر عمل بھی کریں انہیں یہ بشارتیں سناتا ہے کہ ان کے لیے اللہ کے پاس بہت بڑا اجر ہے انہیں بےشمار ثواب ملے گا۔ اور جو ایمان سے خالی ہیں انہیں یہ قرآن قیامت کے دن کے درد ناک عذابوں کی خبر دیتا ہے جیسے فرمان ہے آیت «فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِيْمٍ» [84-الانشقاق:24] ” ” انہیں المناک عذابوں کی خبر پہنچا دے۔ “
Arabic Audio
Audio unavailable.
Urdu Audio
Audio unavailable.