Tafseer of Ayah 55:66 • Surah Ar-Rahmaan
سورۃ الرحمن — تفسیر آیت 66
Urdu tafseer of Ayah 55:66 from سورۃ الرحمن (Surah Ar-Rahmaan). Read the complete commentary with Arabic ayah text, Urdu tarjuma, and English translation reference.
Arabic + Urdu + English Reference
فِيهِمَا عَيْنَانِ نَضَّاخَتَانِ
ان میں دو چشمے ابل رہے ہیں
In both of them are two springs, spouting.
Tafseer source: تفسیر ابنِ کثیر. Content is supplied through Quran.com's API; consult qualified scholars for religious rulings.
Urdu Tafseer
یہ دونوں جنتیں ہیں جن کا ذکر ان آیتوں میں ہے ان جنتوں سے کم مرتبہ ہیں جن کا ذکر پہلے گزرا اور وہ حدیث بھی بیان ہو چکی جس میں ہے دو جنتیں سونے کی اور دو چاندی کی۔
پہلی دو تو مقربین خاص کی جگہ ہیں اور یہ دوسری دو اصحاب یمین کی- الغرض درجے اور فضیلت میں یہ دو ان دو سے کم ہیں، جس کی دلیلیں بہت سی ہیں- ایک یہ کہ ان کا ذکر اور صفت ان سے پہلے بیان ہوئی اور یہ تقدیم بیان بھی دلیل ہے ان کی فضیلت کی۔ پھر یہاں آیت «وَمِنْ دُوْنِهِمَا جَنَّتٰنِ» [55-الرحمن:62] فرمانا صاف ظاہر کرتا ہے کہ یہ ان سے کم مرتبہ ہیں وہاں ان کی تعریف میں آیت «ذَوَاتَآ اَفْنَانٍ» [55-الرحمن:48] کہا تھا یعنی بکثرت مختلف مزے کے میووں والی شاخوں دار۔ یہاں فرمایا آیت «مُدْهَامَّتٰنِ» [55-الرحمن:64] یعنی پانی کی پوری تری سے سیاہ۔
