Skip to main content
Read al Quran

Hadith Library

7 collections · 40,465 hadiths

Sunan Ibn-e-Majah
2365
Sahih

Hadith 2365

The Chapter on Rulings

قضا کے احکام و مسائل

Hadith 2365 from Sunan Ibn-e-Majah, chapter "The Chapter on Rulings". Sunan Ibn Majah by Imam Ibn Majah completes the six canonical collections, with a significant portion dedicated to legal and devotional narrations. Read the Arabic original, English translation, and Urdu tarjuma below.

Narrated by It was narrated that Abu Sa'eed Al-Khudri رضی اللہ عنہ :

ہم سے عبید اللہ بن یوسف الجبیری اور جمیل بن الحسن العتکی نے بیان کیا : ہم سے محمد بن مروان عجلی نے بیان کیا , ہم سے عبد الملک بن ابی نضرہ نے اپنے والد سے بیان کیا , ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ

Arabic Text

النص العربي

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ الْجُبَيْرِيُّ، ‏‏‏‏‏‏ وَجَمِيلُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَتَكِيُّ، ‏‏‏‏‏‏قَالَا:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ الْعِجْلِيُّ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَاعَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي نَضْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِيهِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنٍ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى حَتَّى بَلَغَ فَإِنْ أَمِنَ بَعْضُكُمْ بَعْضًا [سورة البقرة آية 282 ـ 283 ]فَقَالَ:‏‏‏‏ هَذِهِ نَسَخَتْ مَا قَبْلَهَا .

Urdu Translation

اردو

انہوں نے آیت کریمہ :يا أيها الذين آمنوا إذا تداينتم بدين إلى أجل مسمى کی تلاوت کی، یہاں تک کہ فإن أمن بعضكم بعضا یعنی اے ایمان والو! جب تم آپس میں ایک دوسرے سے میعاد مقرر پر قرض کا معاملہ کرو تو اسے لکھ لیا کرو، اور لکھنے والے کو چاہیئے کہ تمہارا آپس کا معاملہ عدل سے لکھے، کاتب کو چاہیئے کہ لکھنے سے انکار نہ کرے جیسے اللہ تعالیٰ نے اسے سکھایا ہے، پس اسے بھی لکھ دینا چاہیئے اور جس کے ذمہ حق ہو وہ لکھوائے اور اپنے اللہ سے ڈرے جو اس کا رب ہے، اور حق میں سے کچھ گھٹائے نہیں، ہاں جس شخص کے ذمہ حق ہے وہ اگر نادان ہو یا کمزور ہو یا لکھوانے کی طاقت نہ رکھتا ہو تو اس کا ولی عدل کے ساتھ لکھوا دے، اور اپنے میں سے دو مرد گواہ رکھ لو، اگر دو مرد نہ ہوں تو ایک مرد اور دو عورتیں جنہیں تم گواہوں میں سے پسند کر لو، تاکہ ایک کی بھول چوک کو دوسری یاد دلا دے، اور گواہوں کو چاہیئے کہ وہ جب بلائے جائیں تو انکار نہ کریں اور قرض کو جس کی مدت مقرر ہے خواہ چھوٹا ہو یا بڑا ہو لکھنے میں کاہلی نہ کرو، اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہ بات بہت انصاف والی ہے اور گواہی کو بھی درست رکھنے والی اور شک و شبہ سے بھی زیادہ بچانے والی ہے، ہاں یہ اور بات ہے کہ وہ معاملہ نقد تجارت کی شکل میں ہو جو آپس میں تم لین دین کر رہے ہو تو تم پر اس کے نہ لکھنے میں کوئی گناہ نہیں، خرید و فروخت کے وقت بھی گواہ مقرر کر لیا کرو، اور ( یاد رکھو کہ ) نہ تو لکھنے والے کو نقصان پہنچایا جائے نہ گواہ کو اور اگر تم یہ کرو گے تو یہ تمہاری کھلی نافرمانی ہے، اللہ تعالیٰ سے ڈرو، اللہ تمہیں تعلیم دے رہا ہے اور اللہ تعالیٰ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے۔ اور اگر تم سفر میں ہو اور لکھنے والا نہ پاؤ تو رہن قبضہ میں رکھ لیا کرو، ہاں اگر آپس میں ایک دوسرے سے مطمئن ہو تو جیسے امانت دی گئی ہے وہ اسے ادا کر دے اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتا رہے جو اس کا رب ہے، اور گواہی کو نہ چھپاؤ اور جو اسے چھپا لے وہ گنہگار دل والا ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو اسے اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے ( سورۃ البقرہ: ۲۸۲، ۲۸۳ ) تک پہنچے تو فرمایا: اس آیت نے اس پہلی والی آیت کو منسوخ کر دیا ہے۔

English Translation

Meaning of the narration

He recited this Verse: “O you who believe! When you contract a debt for a fixed period...” until: “then if one of you entrusts the other.” Then he said: “This abrogates what came before.”

Source·Sunan Ibn-e-Majah by Imam Muhammad bin Yazid Ibn Majah al-Qazvini·Data supplied through HadithAPI.com; verify disputed grades or rulings with qualified scholars.

Suggested Hadiths

More narrations from this collection

Hadith 2365 (Sahih) — Sunan Ibn-e-Majah | Arabic, Urdu & English | Hadith